حادثے میں سات جاں بحق
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں ٹریفک حادثوں میں مارے جانے والوں کے اعداد و شمار کہیں دستیاب نہیں ہیں ۔
ایسے میں موٹر وے پولیس نے ایک اور حادثے کی خبر دی ہے ۔ کامرہ کے قریب مسافر وین درخت سے ٹکرا گئی، سات افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ موٹر وے پولیس کے مطابق موقع پر ریسکیو آپریشن شروع کرکے زخمیوں کو اپستال منتقل کیا گیا ۔ ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا ہے کہ مسافر وین ڈمپر کو کراس کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرائی ۔
Array