اہم خبریں

امریکی صدر 500 ٹن سامان کے ساتھ کیوں سفر کرتے ہیں، خرچ کتنا آتا ہے؟

مئی 16, 2026

امریکی صدر 500 ٹن سامان کے ساتھ کیوں سفر کرتے ہیں، خرچ کتنا آتا ہے؟

امریکی صدر 500 ٹن سامان کے ساتھ کیوں سفر کرتے ہیں؟ ہو سکتا ہے کہ بہت سے لوگوں‌ کو امریکی صدر کا دیو ہیکل طیارہ ایئرفورس ون ہی اڑتا نظر آئے مگر ایسا نہیں‌ہے.
امریکہ کے صدر کا دنیا کے کسی بھی خطے کا دورہ انتہائی مہنگا کیوں‌ ہوتا ہے اور اس پر خرچ کتنا آتا ہے- اس حوالے سے امریکہ کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کافی دلچسپ ہیں-

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں‌ دو روز گزارنے کے بعد صدر ٹرمپ واپس اپنے ملک پہنچ چکے ہیں- یہ ایک ایسا دورہ تھا کہ جس کو دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ نے بغیر کسی وقفے کے 48 گھنٹے کوریج دی، دورہ شروع ہونے سے قبل ہی دنیا بھر کے میڈیا کے نمائندے بیجنگ پہنچ چکے تھے، اور دورے کے اختتام کے بعد بھی اس پر تبصرے اور تجزیے جاری ہیں-

امریکی صدر کے دورے میں ان کا سامان بہت زیادہ زیربحث آتا ہے اور یہ سب تو پاکستانیوں نے دیکھ ہی نہیں‌ لیا بلکہ اس وقت بھگت لیا جب امریکہ کے نائب صدر اسلام آباد آئے تھے-

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس بتاتی ہیں کہ جب امریکی صدر غیرملکی دورے کے لیے وائٹ ہاؤس سے نکلتے ہیں، تو وہ محض ایک گاڑی نہیں لیتے—بلکہ ایک پورا موبائل فوجی بیس ساتھ لے جاتے ہیں۔

بکتر بند ایس یو ویز جو سیکریٹ سروس ایجنٹس سے بھری ہوتی ہیں، ایک ایسی کیڈ یا حفاظتی بندوبست جو حیاتیاتی اور کیمیائی حملے یعنی بائیولوجیکل اینڈ کیمیکل حملےسے بھی زندہ بچانے کے قابل ہو- یہ ملین ڈالرز یعنی دسیوں‌ لاکھ ڈالرز مالیت کا حفاظتی اقدام یا سکیورٹی ببل ہوتا ہے جسے صدراتی موٹرکیڈ کہا جاتا ہے۔

کیا دنیا کا کوئی اور رہنما اس سطح کی حفاظت میں‌ سفر کر سکتا ہے؟ یقینا کر تو سکتا ہے اور کرتے بھی ہوں‌ گے مگر امریکی صدر کے لیے یہ اقدامات سب سے زیادہ ہوتے ہیں-

صرف موٹروکیڈ ایئر لفٹ کے لیے تقریباً 5–10 ملین ڈالر درکار ہوتے ہیں- مطلب کہ امریکہ کے صدر جب کسی ملک جاتے ہیں‌ تو اس سے پہلے ان کی حفاظتی ٹیم اور سامان وہاں‌ پہنچایا جاتا ہے جس پر پچاس لاکھ سے ایک کروڑ ڈالر تک لاگت آتی ہے-

یہ تقریباً 500 ٹن وزنی سفری لگیج ہوتا ہے جس میں‌ گاڑیاں، ‘دی بیسٹ’، سپورٹ گیئر، اور سکیورٹی کا سامان شامل ہوتا ہے. واشنگٹن سے یہ سامان چین کے دارالحکومت بیجنگ منتقل کرنے کے لیے متعدد C-17 گلوب ماسٹر پروازیں درکارتھیں (رپورٹس کے مطابق چارسے 8+ طیارے)۔ سی سترہ گلوب ماسٹر دنیا کے بڑے مال بردار فضائی جہازوں میں‌سے ہیں‌اور ان کی فی گھنٹہ پرواز C-17 کی قیمت تقریباً 25 ہزار ڈالر ہے؛ اور ٹرانس پیسیفک راؤنڈ ٹرپ مراحل مزید مہنگے پڑتے ہیں. مطلب کہ واشنگٹن سے چین اور پھر واپس امریکہ، یہ جہاز ایک طویل سفر کرتے ہیں‌ سمندر کے اوپر سے-

مکمل سفر کی ایوی ایشن اور سپورٹ (AF1 سمیت) کا تخمینہ مجموعی طور پر 13–21 ملین ڈالر یعنی تہرہ سے اکیس کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔ درست تفصیلات ابھی پبلک نہیں ہیں۔ اور یہ محتاط اندارے ہیں-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے