امریکہ میں سکول نے فیس بک اور انسٹاگرام سے 27 ملین ڈالر وصول کر لیے، دستاویز میںانکشاف
امریکی ریاست کینٹکی کے ایک ڈسٹرکٹ سکول نے میٹا پلیٹ فارمز اور دیگر سوشل میڈیا کمپنیوں سے تقریباً 27 ملین ڈالرز حاصل کیے ان دعووں پر کہ انھوں نے طالب علم کی ذہنی صحت کے بحران کو ہوا دی-
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق یہ انکشاف ایک عدالتی دستاویز میں کیا گیا ہے جہاں میٹا نے سکول انتظامیہ کے ساتھ معاملے کو عدالت سے باہر حل کرنے پر رضامندی ظاہر کی-
میٹا نے اضلاع کے سکول کے بیل ویدر کیس میں سب سے زیادہ 9 ملین ڈالر ادا کرنے پر اتفاق کیا، دستاویزات کے مطابق جو پہلی بار مالی معاملے کو ظاہر کرتی ہیں کیونکہ عدالت میں اس کی شرائط اور رقم کا انکشاف نہیں کیا گیا تھا۔

