رونالڈو کے پرتگال اور ٹرمپ کے امریکہ کو شکست، سپین اور بیلجیم فاتح
فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں سپین اور بیلجیم کی ٹیموں نے اپنے میچ جیت کر آٹھ کے راؤنڈ تک رسائی حاصل کر لی ہے-
سپین نے کرسٹیانو رونالڈو کے پرتگال اور بیلجیم نے امریکہ کی ٹیم کو شکست دی-
سپین کی فٹبال ٹیم نے ایک محتاط اور نہایت سوچ سمجھ کر کھیلے گئے مقابلے کے بعد میچ کے 90 ویں منٹ میں واحد گول کیا اور 1-0 سے پرتگال کو شکست دے کر کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی۔
پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی معمول کے مطابق رہی اور انھوں نے محتاط انداز میں کھیل پیش کیا۔
دوسرے ہاف میں سپین بہتر ٹیم ثابت ہوا اور آرسنل کے کھلاڑی میکل میرینو نے میچ کے آخری لمحات میں پرتگال کی دفاعی لائن کے پیچھے جگہ بنا کر ایک درست شاٹ کے ذریعے میچ کا واحد گول کر دیا۔
اضافی وقت میں بھی کرسٹیانو رونالڈو اور پرتگالی ٹیم کی کوششیں کافی ثابت نہ ہو سکیں اور یوں سپین اگلے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب رہا۔
دوسرے میچ میںبیلجیم کی فٹبال ٹیم نے امریکہ کو ایک کے مقابلے میںچار گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔
بیلجیم نے ایک منظم، جارحانہ اور متاثر کن کھیل پیش کرتے ہوئے 11 ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔
تاہم امریکہ کے اٹیکنگ مڈفیلڈر ملک ٹِلمین اور بائر لیورکوزن نے ایک فری کِک سے امریکہ کے لیے گول کر دیا اور دو منٹ کے لیے مقابلہ برابر کر دیا۔
بیلجیم نے بہت جلد ایک اور حملے میں دوسرا گول کر لیا اور یوں پہلے ہاف کے اختتام پر اسے برتری حاصل تھی۔
بلیجیم نے دوسرے ہاف میں بھی دباؤ برقرار رکھا اور تیسرا گول کیا۔
اضافی وقت میں لوکاکو نے بیلجیم کا چوتھا گول بھی کر دیا۔ اس طرح بیلجیم نے کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی، جہاں جمعے کو اس کا مقابلہ سپین سے ہو گا۔
آج کا میچ فیفا کے اس غیر معمولی فیصلے کے باعث بھی توجہ کا مرکز رہا جس کے تحت امریکہ کے ایک سٹرائیکر فولارن بالوگن پر عائد جرمانہ معاف کر دیا گیا تھا، اور کہا گیا کہ اس فیصلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارش بھی شامل تھی۔

