چین میں بلند ترین عمارت سے جہاز ٹکرا کر پائلٹ کی ’خودکشی‘
چین میں بلند ترین عمارت سے جہاز کے ٹکرانے کے ایک ہفتے بعد میں اس حوالے سے مکمل تفصیلات جاری نہیںکی گئیں تاہم 26 جون کے اس واقعے کے بارے میں 10 دن گزرنے کے بعد ایک بیان جاری کیا گیا ہے-
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ابتدا میں حکام نے صرف اس بات کی تصدیق کی تھی کہ طیارے میں ایک ہی شخص سوار تھا اور حادثے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔
چینی حکام نے صرف اتنا بتایا کہ ایک ہلکے طیارہ بیجنگ کے ضلع چاؤیانگ میں ایسٹ تھرڈ رنگ روڈ کے قریب ایک اونچی عمارت سے ٹکرایا۔
ان کے بیان میں عمارت کی شناخت نہیں کی گئی۔
روئٹرز نے جائے وقوعہ کی تصاویر، ویڈیوز اور رپورٹنگ کے ذریعے اس مقام کی شناخت CITIC ٹاور کے طور پر کی، جسے چائنا زون بھی کہا جاتا ہے۔ 528 میٹر (1,732 فٹ) فلک بوس بلڈنگ بیجنگ کی سب سے اونچی عمارت ہے اور دارالحکومت کے مرکزی کاروباری ضلع پر حاوی ہے۔
بیجنگ کی میونسپل حکومت نے عمارت کی شناخت کے بارے میں تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
حادثے کے بعد لی گئی تصاویر میں عمارت کے شیشے کے پر زیادہ نقصان ہوا، جہاں دو بڑے بیرونی پینل تباہ ہو گئے۔
حکام نے تقریباً ایک ہفتے تک پائلٹ کی شناخت ظاہر کی اور نہ ہی اس کے تجربے، قابلیت یا پرواز کے مقصد کے بارے میں کوئی معلومات جاری کیں۔
بعد ازاں بیجنگ کے چاؤیانگ (Chaoyang) ڈسٹرکٹ کی انتظامیہ نے پائلٹ کی شناخت ‘لیو’ (Liu) نامی 66 سالہ شخص کے طور پر کی۔
بیان کے مطابق بیجنگ کے رہائشی لیو طویل عرصے سے بے خوابی اور اضطراب (anxiety) کا شکار تھے اور ان کی ڈائری میں بار بار خودکشی کا ذکر ملتا تھا۔
انتظامیہ نے مزید کہا کہ یہ واقعہ "ذاتی وجوہات” کی بنا پر پیش آیا۔
چاؤیانگ انتظامیہ نے 108 منزلہ ‘سی آئی ٹی آئی سی ٹاور’ (CITIC Tower)—جو چین کے سب سے بڑے سرکاری کاروباری گروپوں میں سے ایک کا ہیڈکوارٹر ہے—کا نام لیے بغیر بتایا کہ لیو اپنی منظور شدہ پرواز کی حدود سے ہٹ گئے تھے اور اس ہوائی اڈے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا جہاں سے انہوں نے اڑان بھری تھی؛ اس کے بعد وہ عمارت سے ٹکرا گئے اور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا سے طیارے کی شناخت ‘سن وارڈ ارورہ ایس اے 60 ایل’ (Sunward Aurora SA60L) کے طور پر ہوئی، جو چین کا تیار کردہ دو نشستوں اور ایک انجن والا ہلکا سپورٹس طیارہ ہے۔
مینوفیکچرر کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق اس طیارے کی ‘سٹال اسپیڈ’ (stall speed) 72 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

