اہم خبریں

سپین میں‌شدید گرم موسم کے دوران جنگلات میں آگ، چار برطانوی شہریوں سمیت 12 ہلاک

جولائی 11, 2026

سپین میں‌شدید گرم موسم کے دوران جنگلات میں آگ، چار برطانوی شہریوں سمیت 12 ہلاک

سپین کے جنوب مشرقی علاقے کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں چار برطانوی شہریوں سمیت 12 افراد ہلاک اور 23 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

ایمرجنسی سروسز کے مطابق شدید گرم موسم کے دوران یہ سپین میں جنگلات میں آگ لگنے کے بڑے واقعات میں سے ایک ہے۔

ہسپانوی حکام کے مطابق، سینکڑوں فائر فائٹرز اور دیگر ماہرین کو جنوب مشرقی سپین کے قصبے بیدر کے ارد گرد تعینات کیا گیا ہے جہاں 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

المیریا کے علاقے لاس گیلارڈوس میں مقامی حکام نے خبردار کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے- خدشہ ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں مزید برطانوی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سپین میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور درحہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ (104 فارن ہائیٹ) تک پہنچ چکا ہے۔

گرمی کے باعث جنوبی یورپ خاص طور پر فرانس، پرتگال اور سپین میں جنگل کی آگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے