اہم خبریں

اسرائیل کے حامی اور پاکستان مخالف امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وفات

جولائی 12, 2026

اسرائیل کے حامی اور پاکستان مخالف امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وفات

امریکی سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر اور امریکی صدر ٹرمپ کے قریب سمجھے جانے والے لنزے گراہم مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے ہیں۔

لنزے گراہم کا شمار صدر ٹرمپ کی مشرقِ وسطیٰ پالیسیوں کے حمایتی اور ایران کے حوالے سے سخت موقف رکھنے والے امریکی سیاست دانوں میں ہوتا تھا۔ اُنھیں اسرائیل کا کٹر حمایتی بھی سمجھا جاتا تھا۔

ان کی عمر 71 برس تھی۔ لنزے گراہم کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سنیچر کی شام لنزے گراہم مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے، سینیٹر گراہم کے اہلِ خانہ اس مشکل وقت میں دعاؤں کے طلبگار ہیں اور درخواست کرتے ہیں کہ ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔‘

لنزے گراہم نے بارہا تہران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی کی حمایت کی اور حالیہ برسوں میں ایران کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اُنھوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی پر بھی سوال اُٹھائے تھے۔

اُنھوں نے پاکستان سمیت دیگر ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کے مطالبے پر ابراہم اکارڈ میں شامل ہو جائیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے