اہم خبریں

پیراماؤنٹ کی جانب سے وارنر بروز کی 110 ارب ڈالر میں‌ خریداری کو روکنے کا مقدمہ

جولائی 14, 2026

پیراماؤنٹ کی جانب سے وارنر بروز کی 110 ارب ڈالر میں‌ خریداری کو روکنے کا مقدمہ

امریکہ میں کیلیفورنیا اور 11 دیگر ریاستوں نے پیراماؤنٹ (Paramount) کی جانب سے وارنر برادرز، ڈسکوری (Warner Bros. Discovery) کو 110 ارب ڈالر میں خریدنے کے معاہدے کو روکنے کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔

مقدمہ دائر کرنے والی ریاستوں کا الزام ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں ایک ایسا دیوہیکل میڈیا ادارہ وجود میں آئے گا جو فلم اور ٹیلی ویژن کے شعبے میں قیمتیں بڑھانے کی طاقت رکھتا ہوگا۔

انہوں نے اس انٹی ٹرسٹ (مسابقت مخالف) مقدمے کی کارروائی کے دوران انضمام کو فوری طور پر روکنے کے لیے عبوری حکم امتناعی کی درخواست بھی دائر کی ہے۔

اوکلینڈ کی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا یہ مقدمہ پیراماؤنٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیوڈ ایلیسن کی اس کوشش کو ناکام بنا سکتا ہے جس کے تحت وہ اپنی کمپنی کو نیٹ فلکس (Netflix) اور ڈزنی (Disney) کے بڑے حریف کے طور پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔

مجوزہ انضمام اور اس کے اثرات

بلاک بسٹر ڈیل سمجھی جانے والی پیراماونٹ سکائی ڈانس (Paramount Skydance) کی جانب سے وارنر بروز ڈسکوری (WBD) کو $31 فی حصص نقد کے حساب سے خریدا جا رہا ہے۔

سٹریمنگ کا اتحاد: اس انضمام کے ذریعے وارنر کے (HBO Max) اور پیراماونٹ کے (Paramount+) جیسے بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز ایک ہی چھت تلے آ جائیں گے۔

مقبول برانڈز: اس کے نتیجے میں CNN، HBO، اور CBS جیسے دنیا کے سب سے بڑے نیوز اور انٹرٹینمنٹ نیٹ ورکس بھی آپس میں ضم ہو جائیں گے۔

ریاستوں کی اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی یا مقدمہ

کیلیفورنیا کی قیادت میں 12 امریکی ریاستوں نے وفاقی عدالت میں اس سودے کو روکنے کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔

خدشات: ریاستوں کے مطابق یہ انضمام غیر قانونی اور مارکیٹ دشمن ہے جس سے فلموں کی تعداد میں کمی، کیبل اور سٹریمنگ کی قیمتوں میں اضافہ، اور میڈیا انڈسٹری کے ملازمین کے روزگار کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

امریکہ کے محکمہ انصاف (DOJ) نے اس ڈیل کو کلیئرنس دے دی تھی لیکن ریاستیں اس فیصلے کے خلاف ڈٹ گئی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے