اہم خبریں

کوہاٹ میں‌ طوفانی بارش سے مکان کی چھت گر گئی، 10 ہلاک

جولائی 14, 2026

کوہاٹ میں‌ طوفانی بارش سے مکان کی چھت گر گئی، 10 ہلاک

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں‌ طوفانی بارش کے دوران ایک مکان کی چھت گرنے سے دس افراد کی جانیں چلی گئی ہیں-

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ضلع کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقے مالگین میں شدید بارش اور طوفان کے دوران پیش آیا-

ریسکیو 1122 کے مطابق ملبے تلے دب کر 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور مقامی لوگوں کی مدد سے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لیے کارروائی کی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں ابتدائی طبی امداد دے کر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

پاکستان کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوا ہے جس کے حوالے سے متعلقہ حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے کہا ہے-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے