اہم خبریں

منشیات کے استعمال کے باعث پاکستانی کرکٹر محمد نواز پر تین ماہ کی پابندی

جولائی 17, 2026

منشیات کے استعمال کے باعث پاکستانی کرکٹر محمد نواز پر تین ماہ کی پابندی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیفٹ آرم سپنر محمد نواز کو اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر تین ماہ کی پابندی کی سزا کا سامنا کرنا پڑا۔

جمعے کو آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اگر محمد نواز ممنوعہ مواد کے استعمال کے حوالے سے تربیتی پروگرام کا حصہ بننے کے بعد یہ پابندی کم کر کے ایک ماہ کردی گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ سات فروری کو ٹی 20 ورلڈ کپ مقابلوں کے دوران کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے بعد 32 سالہ محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ کیا گیا تھا جس میں کاربوکسی ٹی ایچ سی نامی ممنوعہ مواد کے ثبوت ملے تھے۔

بیان کے مطابق تحقیقات پر محمد نواز نے یہ مواد استعمال کرنے کا اعتراف کیا اور یہ بھی بتایا یہ مادہ کسی بھی کرکٹ مقابلے کے درمیان نہیں استعمال کیا گیا اور اس کا تعلق کھیل میں کارکردگی بڑھانے کے حوالے سے نہیں تھا۔

عالمی کرکٹ کے نگران ادارے کے مطابق نتیجتاً محمد نواز کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا اطلاق یکم مئی 2026 سے ہوا اور تربیتی پروگرام کی تکمیل پر اسے کم کر کے ایک ماہ کر دیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق پابندی کی سزا قبول کرنے اور تربیتی پروگرام کا حصہ بننے کے بعد محمد نواز کی عارضی معطلی ڈھائی ماہ کے بعد اب ختم کردی گئی ہے۔

آئی سی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے مطابق محمد نواز کے سات فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ اور اس کے بعد تکم مئی تک کے میچوں کے ریکارڈز کو ناقابلِ قبول ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپریل 2026 میں تصدیق کی تھی کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آل راؤنڈر محمد نواز کی جانب سے ریکریئیشنل ڈرگ (تفریح کی خاطر منشیات کا استعمال) استعمال کرنے سے متعلق رپورٹ بھجوائی ہے جس پر پی سی بی نے مروجہ عمل کا آغاز کیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے