اہم

روزانہ اضافہ، پاکستان میں‌ چار دنوں میں‌ پیٹرول 16 اور ڈیزل 50 روپے فی لیٹر مہنگا

جولائی 24, 2026

روزانہ اضافہ، پاکستان میں‌ چار دنوں میں‌ پیٹرول 16 اور ڈیزل 50 روپے فی لیٹر مہنگا

پاکستان کی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب چار روپے 40 پیسے اور تین روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت تین روپے 62 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

چند برس قبل پاکستان کی حکومت ماہانہ کی بنیاد پر تیل کی قیمتوں کا تعین کرتی تھی، اس کے بعد یہ عمل 15 روز اور پھر سات روز پر منتقل کر دیا گیا اور گذشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پیرکے روز سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کے آغاز کے بعد سے اب تک ڈیزل کی قیمت میں 50 روپے سے زائد جبکہ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 16 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

عالمی منڈی میں مشرق وسطی جنگ کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں‌ اضافہ دیکھا جا رہا ہے تاہم پاکستان میں‌ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی بڑی وجہ اس پر حکومت کا ٹیکس ہے جو پیٹرول پر فی لیٹر 120 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ ڈیزل پر لیوی بھی قیمتوں میں‌ اضافے کے ساتھ بڑھائی جاتی ہے-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے