اہم خبریں

کامن ویلتھ گیمز میں نویں‌ پوزیشن، ارشد ندیم ٹائٹل کا دفاع کرنے میں‌ بری طرح ناکام

اگست 1, 2026

کامن ویلتھ گیمز میں نویں‌ پوزیشن، ارشد ندیم ٹائٹل کا دفاع کرنے میں‌ بری طرح ناکام

دولت مشترکہ کھیلوں (کامن ویلتھ گیمز) میں جیولین تھرو کےمقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں‌ ناکام رہے ہیں۔

پاکستان کے لیے پیرس میں اولمپک گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز کے نیزہ پھینکنے کے مقابلوں میں نویں‌نمبر پر رہے-

سنہ 2022 میں برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں اُنھوں نے 90.18 میٹر دُور نیزہ پھینک کر طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔

پیرس اولمپکس میں 92.97 دُور نیزہ پھینک کر اولمپک ریکارڈ قائم کرنے والے ارشد ندیم گلاسکو میں دولت مشترکہ کھیلوں میں‌ نویں پوزیشن نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کہہ رہے ہیں‌ کہ دو سال بعد سب کچھ جیسے بدل سا گیا ہے۔۔

اولمپک چیمپیئن ارشد ندیم جمعے کی شب گلاسگو میں جیولین تھرو فائنل میں 80 میٹر کی تھرو کرنے میں بھی ناکام رہے۔

جیولن فائل کے دوران پہلے راؤنڈ میں ارشد ندیم سے فاؤل ہوا جبکہ دوسرے راؤنڈز میں ان کی سب سے طویل تھرو 77.41 میٹر کی تھی۔
تیسرے راؤنڈ میں وہ محض 75.39 میٹر طویل تھرو پھینک سکے۔ اس کے باعث وہ چوتھے راؤنڈ کے لیے آخری آٹھ ایتھلیٹس میں کوالیفائی نہ کر سکے۔

فائنل میں سری لنکا کے رمیش پتھیراگے نے 89.75 میٹر کی سب سے طویل تھرو پھینک کر طلائی تمغہ جیتا۔
انڈیا کے نیرج چوپڑا نے 85.83 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جبکہ انڈیا کے ہی یش ویر سنگھ نے 85.41 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔

پاکستان میں‌ کھیلوں کے شائقین اس کو زوال سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی مختلف وجوہات بتاتے ہوئے اندازے لگا رہے ہیں- بعض کا کہنا ہے کہ مناسب کوچنگ اور ٹریننگ نہ ہونے کی وجہ یہ دن دیکھنا پڑا جبکہ کچھ کے مطابق انجریز نے ارشد ندیم کو وقت سے پہلے ہی ختم کر دیا ہے-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے