اہم خبریں

صدر ٹرمپ نے ایران کو ’انتہائی سخت‘ حملوں کی دھمکی دے دی

اگست 1, 2026

صدر ٹرمپ نے ایران کو ’انتہائی سخت‘ حملوں کی دھمکی دے دی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ’انتہائی سخت‘ حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’امریکہ ایران کو ’بہت بری طرح نشانہ بنائے گا‘-
دوسری جانب امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ وہ آج یا کل ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے سمیت دیگر اہداف پر نئے بڑے حملوں پر غور کر رہے ہیں۔‘

جمعے کو کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم انھیں بڑی شدت سے نشانہ بنائیں گے اور بالآخر وہ یہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ اب ہم مزید یہ برداشت نہیں کر سکتے۔‘

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے آغاز کے پانچ ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود اس تنازع کا خاتمہ نظر نہیں آ رہا اور دونوں جانب سے ایک بار پھر جوابی حملوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اے ایف پی نے اس سے قبل اپنے ایک تجزیے میں لکھا تھا کہ ’پانچ ماہ کی جنگ کے بعد بھی ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری تنازع سے نکلنے کا کوئی راستہ تلاش نہیں کر سکے اور ان کے پاس دستیاب اختیارات محدود ہوتے جا رہے ہیں۔‘

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فضائی حملے اب تک ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے میں ناکام رہے ہیں، جبکہ خطے میں جنگ کے پھیلاؤ نے امریکی صدر کو ایک پیچیدہ مسائل سے دوچار کر دیا ہے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے