اہم خبریں

پاکستانی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ نے ایک اننگز اور 103 رنز سے شکست دے دی

اگست 22, 2026

پاکستانی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ نے ایک اننگز اور 103 رنز سے شکست دے دی

لیڈز میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے میں بھی ناکام رہی اور محض 131 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی کمزور بیٹنگ لائن صرف 37.3 اوورز میں آوٹ ہو گئی۔ جو روٹ کے انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان کے طور پر دوسرے دور کا یہ بہترین آغاز رہا ہے۔

پہلی اننگز میں‌ پاکستانی ٹیم 171 رنز بنا سکی تھی اور انگلش ٹیم نے 409 رنز بنا کر بڑی سبقت حاصل کی تھی-

دوسری اننگز میں بھی مہمان ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا اور پہلی اننگز کی طرح اس کی پہلی وکٹ صفر پر ہی گری۔ آؤٹ ہونے والے بلے باز امام الحق تھے جو دوسری اننگز کے پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

پہلی اننگز میں صفر کی خفت اٹھانے والے اذان اویس اس مرتبہ 9 رنز بنا سکے اور جوفرا آرچر کی گیند پر لیگ سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔

اس کے بعد بھی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور مڈل آرڈر کے بلے بازوں میں سے کوئی بھی وکٹ پر رک کر قابل ذکر سکور کرنے میں ناکام رہا۔

کپتان شان مسعود نے کچھ مزاحمت کی کوشش کی اور 29 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ عبداللہ شفیق نے 15 رنز بنائے، لیکن دونوں بلے باز بڑی شراکت قائم کرنے میں ناکام رہے۔ اولی رابنسن اور جاش ٹنگ نے درمیانی اوورز میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے پاکستانی شائقین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

سعود شکیل، جن سے ایک بڑی اننگز کی توقع تھی، صرف 14 رنز بنا سکے۔ اس کے بعد شان مسعود بھی سلپ میں کیچ دے کر واپس لوٹ گئے، جبکہ سلمان آغا ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ ان وکٹوں نے پاکستان کی شکست کو تقریباً یقینی بنا دیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے