اہم خبریں

آسٹریلوی سٹارک کی 10 وکٹیں، بنگلہ دیشی ٹیم دوسری اننگز میں‌ بھی 100 رنز نہ بنا سکی

اگست 23, 2026

آسٹریلوی سٹارک کی 10 وکٹیں، بنگلہ دیشی ٹیم دوسری اننگز میں‌ بھی 100 رنز نہ بنا سکی

آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں‌ شکست کھانے کے بعد دوسرے میچ میں‌ بنگلہ دیش کی ٹیم کو ایک اننگز اور 51 رنز سے ہرا دیا ہے-

آسٹریلیا کے تیز گیند باز مچل سٹارک نے میچ میں‌ 10 وکٹیں حاصل کر کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا- وہ اس ٹیسٹ میچ کی پہلی گیند پر بنگلہ دیشی کھلاڑی کو آؤٹ کر کے کرکٹ کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بھی بنے جس نے چار میچز میں‌ یہ کارنامہ انجام دیا-

بنگلہ دیش کی ٹیم میچ کی دونوں‌ اننگز میں 100 کا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکی- پہلی اننگز میں‌ محض 64 رنز پر پویلین لوٹنے والی بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں‌ 95 رنز بنا سکی-

آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلی اننگز میں‌ 210 رنز سکور کیے تھے یوں بنگلہ دیش کی ٹیم کو ایک اننگز اور 51 رنز سے بدترین شکست کی ہزیمت اٹھانا پڑی-

آسٹریلیا کے مچل سٹارک نے پہلی اننگز میں‌ محض 12 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم دوسری اننگز میں‌ 4 وکٹوں کے حصول میں‌ اُن کی گیندوں پر بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے 39 رنز سکور کیے-

آسٹریلیا کے دوسرے تیز گیند باز پیٹ کمنز نے اس میچ میں‌ 35 رنز دے کر 6 وکٹیں‌ حاصل کیں-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے