اہم خبریں

پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے کی تصدیق

اگست 23, 2026

پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے کی تصدیق

ایران کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو ایک وفد کے ہمراہ تہران ک دورہ کریں گے۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اتوار کو صحافیوں کو بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ خطے میں امن اور استحکام کے قیام کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

اسماعیل بقائی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل اپنے دورے کے درمیان ایران کے سینیئر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستان نے تاحال سرکاری سطح پر اس دورے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سنیچر کو ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی اور اس دوران خطے میں امن، سکیورٹی ور استحکام کی بحالی کی کوششوں پر بات چیت ہوئی تھی۔

پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز گزشتہ دو ماہ کے دوران تہران کے متعدد دورے کر چکے ہیں، وہ امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوشش کرنے والے چند اہم افراد میں سے ایک ہیں-

پاکستان اور قطر کی کوششوں سے امریکہ اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد معاہدے پر دستخط بھی کیے گئے تھے تاہم جنگ بندی کے اس ابتدائی طے شدہ مسودے پر عمل زیادہ عرصے تک نہ ہو سکا تھا-

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے