نیا جی ایچ کیو کتنے میں
فوج کے ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو کو راول پنڈی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا منصوبہ تو انیس سو ستر میں ہی تجویز کر دیا گیا تھا مگر ابھی تک اس کو عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا۔ اب حکومت نے اس منصوبے پر عمل کرنے کا دوبارہ آغاز کردیاہے، سیکرٹری دفاع جنرل ریٹائرڈ ضمیر الحسن نے سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کو بتایا ہے کہ جی ایچ کیو کیلئے دو ہزار چارسو پچاس ایکڑ زمین الاٹ کی جاچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس زمین پر پانچ ہزار خاندان رہائش پذیر ہیں جن کو کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا تاکہ ڈیفنس کمپلیکس تعمیر کیا جا سکے۔ سیکرٹری دفاع نے سینٹ کی کمیٹی کو بتایاکہ نئے جی ایچ کیو کی تعمیر پر ایک سو ارب روپے کے اخراجات آئیں گے تاہم یہ بھی کہاکہ یہ رقم پاکستان کی فوج فراہم کرے گی۔