نورانی کی ٹویٹس
Reading Time: < 1 minuteدی نیوز کے صحافی احمد نورانی نے حملے کے بعد اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرتے ہوئے دو ٹویٹس کی ہیں _ انہوں نے دوستوں اور دشمنوں کے بارے میں بات کی ہے _ احمد نورانی نے کہا ہے کہ وہ مزید کوئی انٹرویو نہیں دیں گے _
واضح رہے کہ اس سے قبل انہوں نے صحافی مطیع اللہ جان کو انٹرویو میں کہا تھا کہ ‘میں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو فون نہیں کیا بلکہ انہوں نے مجھ سے رابطہ کیا تھا’ _ نورانی کے اس انٹرویو سے قبل جیو نیوز نے خبر نشر کی تھی کہ احمد نورانی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو فون کیا تھا اور ان کا شکریہ ادا کیا تھا _
احمد نورانی کے مطیع اللہ جان کو انٹرویو کے بعد جیو نیوز کا جھوٹ بے نقاب ہوا تو اگلے دن جیو نیوز نے صحافی مطیع اللہ کے خلاف خبر نشر کی کہ یہ انٹرویو صحافتی اخلاقیات کے منافی تھا تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ اس خبر کے نشر کرتے وقت انٹرویو دینے والے احمد نورانی سے بات کی گئی مگر انٹرویو لینے والے صحافی مطیع اللہ کا مؤقف نہیں لیا گیا _
یہ بات واضح نہیں ہے کہ جیو نیوز کے مالکان نے کس کے دباؤ پر غلط خبر نشر کر کے اپنے زخمی کارکن احمد نورانی کو مشکل پوزیشن میں ڈالا جس کے بعد ان کو اپنے ادارے کا ساتھ دینے کے لیے انٹرویو میں کہی گئی بات کے برعکس مؤقف اختیار کرنا پڑا _