مذہبی منافرت پر سزا
Reading Time: < 1 minuteانسداد دہشتگردی عدالت نے مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے _
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد سلیمان بیگ نے مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمہ کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ملزم وسیم عباس کو جرم ثابت ہونے پر دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے، عدم ادائیگی جرمانے کی صورت میں ملزم کو مزید چھے ماہ قید بھگتنا ہو گی،ملزم وسیم عباس کو محکمہ انسداد دہشتگردی نے گزشتہ سال گرفتار کیا تھا۔
Array