پاکستان

جہانگیر ترین مشکل میں

نومبر 5, 2017 < 1 min

جہانگیر ترین مشکل میں

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ سات نومبر سے جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت کا دوبارہ آغاز کرے گی _ اس دوران ترین کے وکیل نے لندن میں بارہ ایکڑ اراضی کی ملکیتی ٹرسٹ ڈیڈ عدالت میں جمع کرائی ہے _ سینتیس صفحات پر مشتمل اس دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین، اہلیہ اور بچوں نے شائنی ویو کے نام سے آف شور کمپنی بنانے کے لیے ایک ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا اور اس کمپنی نے بارہ ایکڑ اراضی خریدی _

دستاویز کے مطابق جہانگیر ترین اور اس کی اہلیہ اس جائیداد سے تاحیات فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور ترین دیگر ٹرسٹیز کو یہ ہدایات بھی جاری کر سکتے ہیں کہ وہ آمدنی ٹرسٹ فنڈ سے کسی بھی شخص کو منتقل کریں _

اس دستاویز کے سامنے آنے کے بعد مقدمے میں ترین کا پہلے سے اختیار کیا گیا مؤقف کمزور ہو سکتا ہے کیونکہ ان کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے سامنے اثاثوں میں یہ پراپرٹی ظاہر نہ کرنے پر کہا تھا کہ جہانگیر ترین کا اثاثہ نہیں اور وہ اس سے فائدہ اٹھانے کے اہل نہیں ہیں _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے