نئے پاکستان میں ہیلی کاپٹر ولیمہ
Reading Time: < 1 minuteوزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک تین سال قبل کرپشن کے الزامات میں برطرف سابق صوبائی وزیر حاجی ابرار کے بیٹے کے ولیمے میں سرکاری ہیلی کاپٹر اور پروٹوکول کے ساتھ مانسہرہ پہنچے، اس دوران مانسہرہ شہر اور شاہراہ قراقرم پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ٹریفک پولیس نے مانسہرہ کے شرقی بائی پاس کوئی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رکھا_
پرویز خٹک کے ہاتھوں ہی وزارت جنگلات سے برطرف ہونیوالے قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے حاجی ابرار حسین نے اپنے بچوں سمیت ہیلی پیڈ پہ وزیر اعلیٰ کا پرتپاک استقبال کیا جس کے بعد درجنوں گاڑیوں سمیت پرویز خٹک مقامی ہوٹل میں دعوت ولیمہ پہ پہنچے تو بظاہر قومی وطن پارٹی سے ناراض پی ٹی آئی کی تمام صوبائی قیادت اور اعظم سواتی بھی وہاں موجود تھی، دوسری جانب قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاو اور دیگر کی کمی شدت سے محسوس کی گئی جس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ حاجی ابرار قومی وطن پارٹی سے زیادہ پی ٹی آئی کے قریب ہیں _ عمران خان نے گزشتہ دنوں راولپنڈی کے لیاقت باغ جلسے میں حاجی ابرار کو ٹمبر مافیا کا سرغنہ قرار دیا تھا _
وزیر اعلیٰ نے اج تک سرکاری سطح پر حاجی ابرار پہ لگائے جانیوالے الزامات بھی واپس نہیں لئے ہیں _