پیراڈائز پیپرز کا تہلکہ
Reading Time: < 1 minuteپانامہ پیپرز کی پیشکش سے تیسری دنیا کے ممالک کے کمزور حکمرانوں کو مشکلات کا شکار کرنے والی صحافیوں کی تنظیم آئی سی آئی جے نے پیراڈائز پیپرز کے نام سے نئے انکشافات سامنے لائے ہیں _
پیراڈائز پیپرز کے مطابق ملکہ برطانیہ کی پرائیویٹ اسٹیٹ نے دس ملین یورو آف شور فنڈز میں سرمایہ کاری میں لگائے، اسی طرح انکشاف کیا گیا ہے کہ روس کے صدر پیوٹن سے تعلق رکھنے والوں کے ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم چلانے والوں سے رابطہ تھے اور فیس بک و ٹوئٹر کی مہم پر سرمایہ کاری کی گئی _
پیراڈائز لیکس میں دنیا کی مشہور شخصیات اور کمپنیوں کے نام شامل ہیں اور سینتالیس ممالک کے ایک سو ستائیس افراد کی مالی تفصیلات کا احاطہ کیا گیا ہے، سب سے زیادہ امریکی کاروباری شخصیات کی تفصیلات شائع کی گئی ہیں جبکہ پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کا ایک آف شور ٹرسٹ بھی سامنے آیا ہے، اس کے علاوہ ایاز خان نیازی کے آف شور اثاثے سامنے لائے گئے ہیں_