پاکستان

لیویز فورس کی بہتری کا فیصلہ

نومبر 6, 2017 2 min

لیویز فورس کی بہتری کا فیصلہ

Reading Time: 2 minutes

عظمت گل / نمائندہ خصوصی

خیبر پختونخوا میں فوج اور پولیس طرز پر لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے _چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ملاکنڈ لیویز کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے ضابطہ کار جاری کیا گیا ہے، ضابطہ کار کو دیگر اضلاع میں موجود لیویز فورس کے لیے رائج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے _

ضابطہ کار کے مطابق خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کی مدد سے ایف آئی آر اور روزنامچوں کا مخصوص کمپیوٹر سافٹ وئیر کے ذریعے اندراج ہوگا، ہمہ وقت رابطوں کے لئے ہر لیوی پوسٹ پر انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، مالاکنڈ لیویز میں 100 سے زائد شولڈر پروموشنل کو فوری طور پر ختم کر دیا گیا جبکہ 117 لیویز اہلکاروں کی میرٹ پر اگلے گریڈ میں ترقیاں کر دی گئیں،

ضابطہ کار کے مطابق مالاکنڈ لیویز لائن میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کیا جائے گا جبکہ مجموعی کارکردگی اور ایف آئی آرز سے متعلق معلومات مالاکنڈ لیوی ہیڈ کوارٹر میں قائم مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے ہمہ وقت دستیاب ہوں گے  _صوبائی محکمہ داخلہ کومالاکنڈ لیوی ہیڈ کوارٹر میں قائم مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم تک ڈیجیٹل رسائی ہوگی، فیصلے کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ کی مدد سے لیویز فورس کو پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی جبکہ ڈیجیٹل ایف آئی آرز کو مانیٹر اورموثر تفتیش کے لئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ سےمنسلک کیا جائے گا، مالاکنڈ لیویز کے لئے مخصوص ویب سائٹ اور موبائل ایپ بھی بنایا جائے گا، موبائل ایپ میں جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا بمعہ تصاویر ڈالا جائے گا تاکہ کسی بھی پوسٹ کمانڈر کو ان افراد کی شناخت میں سہولت ہو، لیویز کے زیر استعمال تمام گاڑیوں پر ٹریکر نصب ہونگے جو مالاکنڈ لیوی ہیڈ کوارٹر سے مانیٹر ہوں گے، بٹ خیلہ میں 15 لیوی ایمرجنسی سروس متعارف کی جائیگی، اسی طرح مردان سے مالاکنڈ میں داخل ہونے والی بڑی شاہراہ پر زر آباد کے مقام پر قائم چیک پوسٹ کو اپ گریڈ کیا جائے گا _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے