بلوچ قوم پرست زیرحراست
بلوچ قوم پرست رہنما خیر بخش مری کے صاحبزادے کو زیورخ ائرپورٹ پر حراست میں لیا گیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعے قوم پرست مہران مری نے بتایا ہے کہ ان کو سوئس حکام نے آگاہ کیا ہے کہ ان کے سوئٹزرلینڈ میں داخلے پر تاحیات پابندی عائد کی جاچکی ہے۔
مہران مری نے کہا ہے کہ وہ، ان کی اہلیہ اور معصوم بچے بھی اس وقت زیرحراست ہیں اور ان کو کچھ دیر میں بتایا جائے گا کہ کہاں بھیجا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ مہران مری بلوچ قوم پرست رہنما کے چھٹے صاحبزادے ہیں ۔ چوالیس سالہ مہران مری برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں اور خود کو انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والا بتاتے ہیں۔

