پندرہ غیر ملکی بازیاب
بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی ہے_ حکام کے مطابق ایک مکان سے پندرہ نائجیرین باشندے بازیاب کرا لیے گئے ہیں جبکہ ایک شخص کی شناخت یمن کے شہری کے طور پر ہوئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ مکان میں دو پاکستانی شہریوں کو بھی یرغمال بنایا گیا تھا تاہم اغوا کار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں _

