عالمی خبریں

شمالی کوریا دہشت گرد ملک

نومبر 21, 2017 2 min

شمالی کوریا دہشت گرد ملک

Reading Time: 2 minutes

 امریکہ ایک بار پھر سے شمالی کوریا کو دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست میں ڈال رہا ہے۔  اس فیصلے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ بہت پہلے ہی کیا جانا چاہیے تھا۔ صدر نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ اس کے بعد شمالی کوریا پر اضافی پابندیاں عائد کی جائیں گی تاہم وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ پابندیوں کے عملی اثرات محدود ہوں گے۔ تقریباً نو سال قبل شمالی کوریا کو اس فہرست سے ہٹا دیا گیا تھا ۔  ٹرمپ نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو اس اقدام کی وجہ قرار دیا ۔ شمالی کوریا پہلے اس فہرست میں شامل تھا لیکن سنہ 2008 میں جارج ڈبلیو بش کی انتظامیہ نے شمالی کوریا کے ساتھ جوہری پروگرام پر بات چیت کرنے کے پیش نظر اسے اس فہرست سے ہٹا دیا تھا۔

پابندیوں کی اس فہرست میں ایران، سوڈان اور شام پہلے سے ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے انھوں نے بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کے عمل کو بار بار تعاون فراہم کیا ہے۔

رواں سال ستمبر میں امریکہ نے اقوام متحدہ کے سامنے شمالی کوریا کے خلاف مختلف قسم کی پابندیاں عائد کرنے کی تجاویز پیش کیں جن میں تیل درآمدات پر پابندی کے ساتھ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی املاک کو منجمد کرنا شامل تھا۔ اس کے بعد شمالی کوریا نے چھٹا جوہری تجربہ کیا اور کئی میزائلوں کے تجربات بھی کیے۔ شمالی کوریا نے اپنے میزائل پروگرام کے منصوبے کو راز میں بھی نہیں رکھا کہ وہ ایسا میزائل بنانا چاہتا ہے جو امریکہ کی سرزمین کو نشانہ بنا سکے اور یہ کہ اس نے ہائڈروجن بم تیار کر لیا ہے۔ اس سے قبل امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے جوہری حملے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے