پاکستان

آپ لڑیں تو میں چلا جاؤں، جج

نومبر 22, 2017

آپ لڑیں تو میں چلا جاؤں، جج

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف ریفرنس میں گواہ محمد رشید کا بیان قلمبند ہونا شروع کیا تو نیب پراسیکوٹر اور نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ آپ لڑ لیں میں چلا جاؤں _

گواہ نے بتایا کہ نیب لاہور نے پانچ ستمبر کو خط بھیجا ، گواہ نے کہا کہ دستاویزات لیکر نیب لاہور کے سامنے پیش ہوا ، گواہ کے مطابق تفتیشی افسر عمران ڈوگر کو تمام دستاویزات فراہم کیں،تفتیشی افسر نے مجھ سے تمام دستاویزات لے لیں ، گواہ کے بیان کے دوران خواجہ حارث نے گواہ سے سوالات پوچھے تو نیب پراسیکیوشن ٹیم کے رکن سے اعتراض کیا، اور کہا کہ وکیل گواہ کو کنفیوز کرتے ہیں جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ نیب پراسیکیوشن ٹیم گواہ کو لقمے دیتی ہے جس پر نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ میرا کام ہی یہی ہے اس دوران جج محمد بشیر نے کہا کہ اگر آپ لوگ لڑ رہے ہیں تو میں چلا جاؤں _

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے