روہنگیا کی واپسی کا معاہدہ
Reading Time: < 1 minuteبنگلہ دیش اور میانمار (برما) کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت میانمار میں فوجی کارروائی کے دوران نقل مکانی کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کو واپس بھیجا جائے گا۔ میانمار کے دارالحکومت میں طے پانے والے اس معاہدے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم بنگلہ دیش کا کہنا ہے یہ پہلا قدم ہے۔ میانمار نے بھی کہا ہے کہ وہ روہنگیا کو جلد واپس لینے کے لیے تیار ہے۔ دوسری جانب امدادی اداروں نے روہنگیا مسلمانوں کے تحفظ کی ضمانت کے بغیر ان کی زبردستی واپسی کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔ اگست میں میانمار کی ریاست رخائن میں شروع ہونے والے پرتشدد واقعات کے بعد ساٹھ ہزار سے زائد افراد نے ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں نقل مکانی کی تھی۔
امریکی سیکریٹری خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا تھا کہ میانمار کا اقلیتی آبادی روہنگیا کے خلاف فوجی کارروائی نسل کشی پر مبنی ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی اسے نسل کشی قرار دیا ہے۔