عالمی خبریں

‎’جنسی زیادتی‘ کا فیصلہ برقرار، ٹرمپ کو 50 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم

دسمبر 31, 2024 < 1 min

‎’جنسی زیادتی‘ کا فیصلہ برقرار، ٹرمپ کو 50 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم

Reading Time: < 1 minute

امریکہ کی وفاقی عدالت نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جنسی زیادتی کے کیس کا فیصلہ برقرار رکھا ہے جس میں انہیں مدعی کو 50 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مصنفہ ای جین کیرول نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جنسی زیادتی اور ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا جس کے فیصلے میں عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مصنفہ کو 50 لاکھ ڈالر بطور ہرجانہ دینے کا حکم دیا تھا۔

نیویارک کی عدالت نے پچھلے سال نومنتخب صدر کے خلاف اس مقدمے کا فیصلہ سنایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے 1996 میں مصنفہ ای جین کیرول سے مین ہٹن کے ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور میں جنسی بدسلوکی کی تھی۔

فیصلے میں ٹرمپ کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ 20 لاکھ ڈالر جنسی زیادتی اور 30 لاکھ ڈالر انہیں بدنام کرنے پر ادا کریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے الزامات کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اس بنیاد پر اپیل کی تھی کہ جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی دیگر دو خواتین کو اس کیس میں گواہی کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے تھی۔

تین ججز پر مشتمل پینل نے اپیل سے اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ ’ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ مسٹر ٹرمپ یہ ثابت نہیں کر سکے کہ ڈسٹرکٹ کورٹ نے فیصلے میں غلطی کی۔‘

پینل کا مزید کہنا تھا کہ ’ٹرمپ یہ ظاہر کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں کہ غلطی یا غلطیوں جن کا انہوں دعویٰ کیا ہے ان سے سابق صدر کے خاطرخواہ حقوق متاثر ہوئے ہیں جو نئے ٹرائل کے لیے ضروری ہوتا ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے