عامر لیاقت اور شعیب شیخ کی خفیہ ٹیپ
Reading Time: < 1 minuteبول ٹی وی کے مالک شعیب شیخ کا جعلی ڈگریوں کے بعد ایک اور اسکینڈل سامنے آیا ہے، سوشل میڈیا پر شعیب شیخ اور عامرلیاقت کی ٹیلی فون پر کی گئی گفتگو لیک کی گئی ہے جس میں عامر لیاقت اپنے بقایا جات کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ شعیب شیخ پونے آٹھ کروڑ جلد ادا کرنے کی یقین دہانی کرا رہے ہیں ۔ اس گفتگو سے یہ بات اخذ کی جا رہی ہے کہ شعیب شیخ پاکستان میں ٹیکس ادا کیے بغیر دبئی میں اپنے ملازمین کو پیسے منتقل کر کے تنخواہ ادا کرتے ہیں ۔ ایک منٹ کی آڈیو کس نے ٹیپ کر کے سوشل میڈیا پر پھیلائی ابھی تک معلوم نہ ہو سکا تاہم شعیب شیخ کے بول ٹی وی میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے دس ارکان قومی اسمبلی و رہنما پروگرام کر کے پیسے لیتے ہیں ۔
Array