عالمی خبریں

سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی حمایت کر دی

دسمبر 5, 2017 < 1 min

سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی حمایت کر دی

Reading Time: < 1 minute

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چھ مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کی امریکہ آمد پر لگائی پابندی کو مکمل طور پر نافذ العمل قرار دیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے نو میں سے سات ججوں نے  اس درخواست کو منظور کیا کہ ماتحت عدالتوں کی جانب سے صدر ٹرمپ کے حکم نامے پر عائد کردہ پابندیوں کو ہٹا دیا جانا چاہیے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سنائے جانے والے اس فیصلے کے بعد اس معاملے کو اب اس ہفتے سان فرانسسکو، کیلیفورنیا اور رچمنڈ کی وفاقی عدالتوں میں سنا جائے گا۔

 صدرٹرمپ نے گذشتہ سال جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد ایک متنازع پالیسی کے تحت تین طرح کے حکم نامے جاری کیے تھے جس کے تحت سات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کی امریکہ آمد پر پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔ جن ممالک کے شہریوں پر امریکہ آمد پر پابندی عائد کی گئی تھی ان میں عراق، ایران، شام، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہری شامل تھے ۔

امریکی انتظامیہ کو چاڈ، ایران، لیبیا، شام، سومالیا اور یمن سے سفر کرنے والے افراد پر پابندیوں کے حوالے سے اب بھی قانونی چیلنج موجود ہیں۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے