میئر ہی چیئرمین نہیں ہو سکتا، ہائیکورٹ
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائی کورٹ نے میئر اسلام آباد کی بطور قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے تعیناتی کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے شیخ انصر عزیز کی بطور چیئرمین سی ڈی اے تعیناتی غیر قانونی قرار دے دی ہے_
فیصلہ ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے ایک شہری کی دائر درخواست پر سماعت کے بعد دیا، عدالت نے 6-9-2016 کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تعیناتی کالعدم قرار دے دی_
شہری نے مئیر شیخ انصر عزیز کی بطور چیئرمین سی ڈی اے تعیناتی کو چیلنج کیا تھا_عدالت نے فریقین کے وکیلوں کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا
Array