نوازشریف اور سعودی عرب
Reading Time: < 1 minuteسابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب جائیں گے ۔ بتایا جا رپا ہے کہ آج شام نوازشریف اور شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے آج ملاقات کا امکان ہے ۔
قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے ریاض روانہ ہوں گے جہاں وزیراعلیٰ شہبازشریف کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے صدر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف سعودی عرب میں موجود ہیں ۔ سعودی ولی عہد سے ملاقات کے علاوہ شریف برادران ریاض میں دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔
پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے شریف برادران کے دورے کے بارے میں کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں ملکی معاملات پر نہیں عالم اسلام کے مسائل پر بات کریں گے ۔ انہوں نے این آر او کی باتوں کو غلط قرار دیتے ہوئے پوچھا کہ سعودی عرب میں دوسرا فریق کون ہے ۔