نئے سال پر مہنگا تحفہ
Reading Time: < 1 minuteحکومت نے نئے سال کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ کیا ہے _
مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم کی نئی قیمت اکیاسی روپے ترپن پیسے ہوگی _ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اوگرا کی سفارش کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ردوبدل کی منظوری دی ہے، پٹرولیم کی قیمت میں چار روپے چھ پیسے کا اضافہ کیا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے چھیانوے پیسے کا اضافہ کیا ہے _
مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں بنگلہ دیش، بھارت اور ترکی کی نسبت قیمت کم ہے، عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم قیمتیں بڑھ رہی ہیں _انہوں نے کہا کہ پٹرولیم کی نئی قیمت اکیاسی روپے اور ترپن پیسے ہوگئی ہے_
Array