پاکستان

امریکی سفیر دفتر خارجہ طلب

جنوری 1, 2018

امریکی سفیر دفتر خارجہ طلب

پاکستان نے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے _

امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ سفیر کو رات نو بجے طلب کیا گیا تھا  –

تاہم امریکی سفیر کو دفتر خارجہ بلائے جانے کی  تصدیق کے باوجود ترجمان امریکی سفارتخانے نے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی _

ذرائع کے مطابق امریکی سفیر سے امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ ٹویٹ بیان پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے_
امریکی سفارت خانے کی طلبی کی تصدیق میں کہا گیا ہے کہ سفیر ڈیوڈ ہیل کو شام 9 بجے دفتر خارجہ ملاقات کے لیے بلایا گیا لیکن ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق ملاقات کی نوعیت اور زیر غور آنے والے امور کی نوعیت کا علم نہیں _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے