فیض آباد دھرنا قومی خزانے کو کتنے میں پڑا
سپریم کورٹ میں حکومت نے فیض آباد دھرنے پر اٹھنے والے سرکاری اخراجات کی تفصیلات جمع کرائی ہیں _
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں وزارت داخلہ کے مطابق قومی خزانے کو دھرنا مجموعی طور پر 14 کروڑ میں پڑا_
عدالت عظمی کو بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے 11 کروڑ 88 لاکھ کے نقصان و اخراجات ہوئے۔ دھرنے سے وفاقی اداروں کو 2 کروڑ 7 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا، جبکہ پنجاب پولیس کے دھرنے پر اخراجات 7 کروڑ 13 لاکھ سے متجاوز ہوئے_ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا 2 کروڑ اور میٹرو بس اتھارٹی کا 2 کروڑ 13 لاکھ کا نقصان ہوا، رپورٹ کے مطابق نادرا کو دھرنے سے 55 لاکھ 34 ہزار کا نقصان برداشت کرنا پڑا _
اسلام آباد انتظامیہ کو دھرنے کی وجہ سے ایک کروڑ 44 لاکھ روپے کا خرچہ برداشت کرنا پڑا جبکہ وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کی پراپرٹی کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ 6 لاکھ 98 ہزار روپے ہے _

