پاکستان

نواز شریف اسلام آباد پہنچ گئے

جنوری 2, 2018 < 1 min

نواز شریف اسلام آباد پہنچ گئے

Reading Time: < 1 minute

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، وہ بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے _

سعودی ایئرلائنز کی پرواز 888اسلام آباد پہنچ گئی ہے، پرواز میں سابق وزہر اعظم نواز شریف بھی جدہ سے اسلام آباد پہنچے ہیں _

مریم نواز  بھی اپنے والد کے پہنچنے سے قبل لاہور سے اسلام آباد پہنچ چکی ہیں، وہ بھی احتساب عدالت میں پیش ہوں گی جہاں ان کے خلاف نیب ریفرنسز زیرِ سماعت ہیں _

نوازشريف کے استقبال کیلئے سینٹر آصف کرمانی، پرویز رشید اور مشاہد اللہ خان اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے تھے _

واضح رہے کہ دنیا ٹی وی کے اینکر وجاہت سعید خان نے برطانیہ کے آن لائن اخبار میں شائع ایک خبر میں دعوی کیا تھا کہ نواز شریف سعودی عرب میں ڈیل کرنے گئے ہیں اور واپس نہیں آئیں گے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے