پاکستان

دھرنا چینل کا مالک کون ہے؟ جسٹس قاضی فائز

جنوری 3, 2018 4 min

دھرنا چینل کا مالک کون ہے؟ جسٹس قاضی فائز

Reading Time: 4 minutes

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا از خود نوٹس کیس میں چینل 92 کی نشریات اور آئی ایس آئی کی نامکمل رپورٹ پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے_

عدالت میں پیش کی گئی پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینل 92 نے دھرنے کی براہ راست کوریج کرتے ہوئے اتھارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کی،  چینل نے زخمی پولیس اہلکار کو سرکل کر کے دکھایا اور اس پر اشتعال انگیز کمنٹری کی گئی_ جسٹس قاضی فائز نے پوچھا کہ 92 چینل کا مالک کون ہے؟ جسٹس قاضی فائز نے آئی ایس آئی کے نمائندے سے پوچھا کہ آپ کا سربراہ کون ہے؟ آپ کا گریڈ کیا ہے؟ جواب میں بتایا گیا کہ اٹھارہ گریڈ ہے تو ہدایت کی کہ پیچھے جا کر بیٹھ جائیں _
جسٹس قاضی فائز نے پوچھا کہ پیمرا نے اب تک کیا کاروائی کی؟ پیمرا کی نمائندہ نے بتایا کہ انفرادی طور پر چینل کو نوٹس جاری نہیں کیا، اتھارٹی نے حکم دیا تھا کہ تمام چینلز کی نشریات کو معطل کر دیا جائے جس پر عملدرآمد کیا گیا_ جسٹس قاضی فائز نے پوچھا کہ کیا اتھارٹی کا یہ فیصلہ تھا کہ قانون توڑنے والے کیخلاف کارروائی نہیں کرنی _ عدالت کو بتایا گیا کہ تمام چینلز کو معطل کرنے کے علاوہ مذکورہ چینل کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی _

جسٹس مشیر عالم نے پوچھا کہ کیا چینل کیخلاف کارروائی کے لیے اتھارٹی سے اجازت لینا ضروری ہے _ عدالت کو بتایا گیا کہ چیئرمین کو اتھارٹی نے چینل کیخلاف کارروائی کا اختیار دے رکھا ہے _ جسٹس قاضی فائز نے پوچھا کہ کیا 92چینل معطل ہے؟

کیا چینل 92کوشوکاز نوٹس جاری کیا گیا جسٹس قاضی فائز
پیمرا نے قانون کی خلاف ورزی کی جسٹس قاضی فائز
پیمرا نے چینل کے خلاف کچھ نہیں کیا جسٹس,قاضی فائز
اگر چینل نے قانون توڑا تو قدم کیوں نہیں اٹھایا جسٹس قاضی فائز
کیا وہ بہت طاقتور لوگ ہیں جسٹس قاضی فائزت
کوئی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو پیمرا کا کیاکام ہے جسٹس,قاضی فائز
پیمرا ہمیں قانون کی.کتاب سے اپنا اختیار بتائے جسٹس قاضی فائز
پیمرا کہہ دے چینل نے قانون کی.خلاف ورزی نہیں کی جسٹس قاضی فائز
پیمرا نے لکھ کردیاکہ چینل نے قانون توڑا ہے جسٹس قاضی فائز
قانون توڑا ہے تو کاروائی بھی ہونی چاہیے جسٹس قاضی فائز
پیمرا آزاد ادارہ ہے پیمراتو پی ٹی وی کے خلاف ایکشن لے سکتاہے جسٹس قاضی فائز
پیمرا نے کچھ نہیں کیا جسٹس قاضی فائز

کیا آنکھوں میں دھول جھونکنا نہیں ہے، جسٹس قاضی فائز

یہ پیغام نہیں دینا چاہتے کہ ہم کسی کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں، جسٹس قاضی فائز

یہ قانون کا مذاق ہے، جسٹس قاضی فائز عیسٰی

اگر یہی کرنا ہے تو قانون کو ختم کر دیں، جسٹس قاضی فائز

قانون میں پیمرا کو کارروائی کا مکمل اختیار اور طریقہ کار دیا گیا ہے، اٹارنی جنرل
یہ پہلاواقعہ نہیں امید ہے ریاست کو مفلوج کرنے کا یہ آخری واقعہ ہوگا،  جسٹس قاضی فائز
کتنے چینل اس وقت چل رہے ہیں جسٹس قاضی فائز عیسی
اٹارنی جنرل نے بتایا کہ 89چینل اس وقت کام کررہے ہیں_
جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ اگر کوئی خلاف ورزی کرتاہے تو عدالت میں جائیں پیمرا خود ایکشن لے، قومی خزانے سے پیمرا کوتنخواہ جاتی ہے_ جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ پھر سڑکوں پر فیصلے کریں سڑکوں پر قانون بنائیں گے، عراق جنگ پر لندن میں 10لاکھ لوگوں نے پرامن دھرنا دیا، ہماری اخلاقیات مغرب والے لے گئے ہیں،  سیکیورٹی ایجنسیوں پر ہم اتناپیسہ کیوں خرچ کرتے ہیں، انھیں معلوم نہیں ملک میں کیا ہو رہا ہے، آئی ایس آئی اور آئی بی سے پوچھا تھا یہ لوگ پیسہ کہاں سے حاصل کر رہے ہیں؟

عدالت نے حکم نامہ میں جو تفصیلات مانگی وہ فراہم کر دی ہیں، نمائندہ وزارت دفاع

آئی ایس آئی وزارت دفاع کے ماتحت ہے، جسٹس قاضی فائز
عدالت کو رپورٹ میں بتایا کہ کتنی جانوں کانقصان ہوا جسٹس قاضی فائز
یہ معلومات کسی تھانے کے انسپکٹر سے بھی لے سکتے ہیں جسٹس قاضی
آئی ایس آئی انٹیلی جنس ادارہ ہے جسٹس قاضی فائز
آپ وزارت دفاع میں کس عہدے پر ہیں جسٹس قاضی فائز
میں وزارت دفاع میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہوں نمائندہ وزارت دفاع
کیا اس سے بڑے عہدے کا افسر نہیں وزارت دفاع کے پاس جسٹس قاضی فائز
آپ پیچھے بیٹھ جائیں جسٹس قاضی
نمائندہ وزارت دفاع کو نشست پر بٹھا دیاگیا
آئی ایس آئی کا سربراہ کون ہے جسٹس قاضی فائز
کیا آئی ایس آئی کے سربراہ کو بلالیں جسٹس قاضی فائز
آئی ایس آئی کے سربراہ کوبلانے کی ضرورت نہیں ہے اٹارنی جنرل
کیا انگلش پڑھنی نہیں آتی جسٹس قاضی فائز

کیا آپ آئین کوپسند نہیں کرتے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا وزارت دفاع سے استفسار

آئین کا تحفظ اور عمل سیکیورٹی ایجنسییز کی ذمہ داری ہے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

کتنا بجٹ سیکیورٹی اداروں پر خرچ ہوتا ہے؟؟ جسٹس قاضی عیسی
ایسے مقدمے میں سیکرٹری سے نیچے کاافسر نہیں آنا چاہیے جسٹس مشیرعالم
ملک میں دوطرح کے لوگ ہیں جسٹس قاضی فائز
ایک وہ جنھوں نے ملک کوبنایا دوسرے جواس میں بس رہے ہیں جسٹس قاضی فائز
جھنیں ملک تحفے میں ملا اس کو کھارہے ہیں جسٹس قاضی فائز
آل انڈیا مسلم لیگ کے پاس صرف ایک ملازم تھاجسٹس قاضی فائز عیسی
اپنی نوکریوں کو مذاق میں نہ لیں جسٹس قاضی فائز
پاکستان کو خطرہ ہوگا تو کس طرف دیکھیں گے جسٹس قاضی فائز
آئی ایس آئی کی گزشتہ رپورٹ میں کویی انٹیلی جنس معلومات نہیں تھی جسٹس مشیر عالم
رپورٹ میں ایسی معلومات نہیں تھی جس کو پبلک ہونے سے روکا جاتا جسٹس مشیرعالم
آئی ایس آئی نے رہورٹ میں عمومی معلومات فراہم کی جسٹس مشیرعالم
ان سوالات کے جوابات ہرکوئی جانناچاہتایے جسٹس قاضی فائز عیسی
*ملک دولخت ہواتب آئی ایس آئی نہیں تھی اب ہے جسٹس قاضی فائز عیسی*
آئی ایس آئی اور آئی بی کیا کرہی ہے سمجھ نہیں آتا جسٹس قاضی فائز عیسی
آخری کام یہی ہے رائفل چھوڑکر گھر چلے جائیں جسٹس قاضی فائز
سیکیورٹی فورسز بہترین کام کررہی ہیں اٹارنی جنرل
وزارت دفاع آئی ایس آئی ونگ کا نمایندہ ممکن ہے بات سمجھا نہ سکاہو جسٹس قاضی فائز عیسی
ہمیں کم از کم حقائق تو بتادیں جسٹس قاضی فائز
عدالتی ریمارکس سے غلط تاثر جائے گا معلومات کے کرعدالت کو آگاہ کروں گا اٹارنی جنرل

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے