امریکا کو جواب ملے گا، پاک فوج
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اگر امریکہ کی جانب سے کوئی بھی ایکشن کیا جاتا ھے اسکا بھرپور اور موثر جواب دیا جائے گا_
ترجمان پاک فوج نے میڈیا کو جاری کیے گئے مختصر بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ اور پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق جواب دیں گے _
ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق حقانی نیٹ ورک اور دہشتگردوں کے خلاف جو ایکشن لیا اسکے اثرات آنے والے وقت میں سب کے سامنے آئیں گے _
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز ٹوئٹ کے جواب میں پاکستان کی فوج کا یہ پہلا باضابطہ ردعمل ہے _

