پاکستان

مشال قتل میں مطلوب ملزم گرفتار

جنوری 4, 2018

مشال قتل میں مطلوب ملزم گرفتار

خیبر پختون خوا کی مردان یونیورسٹی میں قتل کیے گئے طالب علم مشال خان کے قتل میں مطلوب ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے _

مفرور اشتہاری ملزم اظہار عرف جونی کو مردان کے تھانہ صدر کی حدود سے گرفتار کیا گیا، ملزم گزشتہ آٹھ ماہ سے پولیس کو مطلوب تھا،  ملزم کےقبضے سے کلاشنکوف، کلاکوف اور ایک پستول برامد ہوا ہے_

ڈی پی او مردان کے مطابق اظہار کی گرفتاری سے مشال قتل کیس میں گرفتار کئے گئے ملزمان کی تعداد 58 ھوگئی ہے _ قتل میں کل ملزمان 61 ھیں جن میں تین ملزمان اب بھی مفرور ھیں جن کی جائیداد کی قرقی کیلئے کارروائی جاری ھے ۔۔۔۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے