پاکستان

دہشت گردوں کی ہلاکت

جنوری 4, 2018 < 1 min

دہشت گردوں کی ہلاکت

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں اہم ہدف کو نشانہ بنایا گیا ہے _

دعوے کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں سکیورٹی فورس نے آپریشن میں کالعدم  ٹی ٹی پی کے دہشت گرد ظاہر شاہ اور اس کے ساتھی کو ہلاک کر دیا ہے_ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دہشتگرد ظاہر شاہ میجر اسحاق شہید پر حملے میں ملوث تھا، آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد گرفتار کرنے کا بھی دعوی کیا گیا ہے _

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی بڑی واردات کیلئے بارودی سرنگیں بچھانے کے مشن پر تھے، سکیورٹی فورسز حملہ آوروں کی تلاش میں تھیں، جنہیں کامیابی ملی_

آئی ایس پی آر سے ہی جاری کیے گئے ایک الگ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے اور ایف سی بلوچستان نے ژوب ،سبی، ڈیرہ مراد جمالی، مچھ اور کلی اسماعیل میں آپریشنز کیے ہیں_ آئی ایس پی آر کے مطابق ان آپریشنز کے دوران پولیس پر حملوں میں ملوث، 8 دہشتگردوں سمیت 15 افراد گرفتار کیے گئے ہیں، گرفتار افراد کے قبضے سے 70 کلو دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے ہیں_

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے