عمران خان کی شادی سوال پر خاموشی
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تیسری شادی کی خبر آج پاکستان کے ہر گلی محلے میں موضوع گفتگو ہے مگر چکوال میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کے بعد جب عمران خان اپنی گاڑی کی طرف جانے لگے تو صحافیوں نے ان سے شادی کی تصدیق یا تردید کرنے کیلئے کہا ۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے سوالوں کا جواب نہ دیا اور خاموشی اختیار کیے رکھی اور گاڑی بیٹھ کرچلے گئے ۔

