خوبرو اسمگلر اور ٹھرکی تفتیش کار
Reading Time: < 1 minuteلاہور ائیر پورٹ پر نو کلو ہیروئن کے ساتھ پکڑی گئی غیر ملکی خاتون اسمگلر سے تفتیش کا آغاز نہ ہو سکا _ پاکستان کے تین تفتیشی ادارے خوبرو اسمگلر کو تحویل میں لے کر تفتیش کے خواہاں ہیں_
بتایا جاتا ہے کہ جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والے ماڈل گرل ٹیریزا نو کلو ہیروئن پاکستان سے اسمگل کر رہی تھی اور اس نے لاہور ائیر پورٹ پر دو کاؤنٹر کلئیر بھی کر لیے تھے مگر اڑان بھرنے سے قبل گرفتار کر لی گئی_
اس وقت محکمہ کسٹم، ائیر پورٹ سیکورٹی فورس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے حکام ملزمہ کو تحویل میں لے کر تفتیش کیلئے آپس میں جھگڑ رہے ہیں جبکہ گرفتار کیے جانے کے بعد ملزمہ ٹیریزا نہایت اطمینان سے وی آئی پی پروٹوکول سے لطف اٹھا رہی ہیں _ ذرائع کے مطابق ملزمہ نے ابتدائی طور پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ پاکستانی ہر سفید رنگ والے شخص کو امریکی یا برطانوی سمجھ کر آؤ بھگت کرتے ہیں _