نقیب محسود قتل کا ازخود نوٹس
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کراچی میں ماورائے عدالت قتل کیے گئے قبائلی نوجوان کے قتل کا ازخودنوٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس نے سندھ پولیس کے سربراہ سے سات یوم میں جواب طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں جعلی پولیس مقابلوں کیلئے مشہور ایس ایس پی راﺅ انوارنے نقیب محسود کو قتل کیا تھا اور اس کے قتل کا دفاع کرتے ہوئے آج بھی بیان دیا ہے کہ نقیب اللہ محسود تحریک طالبان کا دہشت گرد تھا۔

