پاکستان

عمران خان نیب کے نشانے پر

فروری 2, 2018

عمران خان نیب کے نشانے پر

چيئرمين نيب نے عمران خان کي جانب سے سرکاري ہيلي کاپٹر کے استعمال کا نوٹس لے ليا، جسٹس ريٹائرڈ جاويد اقبال نے ڈي جي نيب خيبرپختونخوا کو معاملے کي انکوائري کا حکم بھي دے ديا

چيئرمين نيب نے عمران خان کي طرف سے کے پي کے حکومت کے دو سرکاري ہيلي کاپٹراستعمال ميں لانے کا نوٹس لے ليا،دونوں ہيلي کاپٹرز چوہتر گھنٹے تک پي ٹي آئي سربراہ کے زير استعمال رہے جس کا مجموعي کرايہ ايک کروڑ گيارہ لاکھ روپے بنتا ہے تاہم اس مد ميں صرف اکيس لاکھ سات ہزار ايک سو اکياسي روپے ديئے گئے ہيں،،چيئرمين نيب نے معاملے کا نوٹس ليتے ہوئے ڈي جي نيب کو تحقيقات کا حکم دے ديا اور ہدايت کي کہ اس بات کي بھي انکوائري کي جائے کہ وزيراعلي ہيلي کاپٹر دينے کے مجاز تھے يا انہوں نے اختيارات سے تجاوز کيا؟اور عمران خان نے کس حيثيت ميں ہيلي کاپٹر استعمال کئے، ترجمان کے مطابق انکوائري کا مقصد سرکاري ہيلي کاپٹرز کے ناجائز استعمال کو روکنا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے