ائیرچیف کے لیے سعودی ایوارڈ
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کو سعودی عرب کی جانب سے کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل عبدالرحمان بن صالح البنیان نے پاک فضائیہ کے سربراہ کو ایوارڈ سے نوازا اور میڈل پہنایا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف نے پاکستان میں انسداد دہشت گردی آپریشنز میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی اور رائل سعودی فضائیہ کو اپنے ملک میں ملٹری اور ہوابازی کی تربیت میں تعاون کی پیشکش کی۔

