جب چیف جسٹس نے کرنل انعام کا پوچھا
پاکستان میں لاپتہ افراد کے مقدمات میں وکیل کے طور پر پیش ہونے والے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے لاپتہ ہونے کا معاملہ ملک کے چیف جسٹس گلزار احمد کے علم میں لایا گیا ہے۔
جہانزیب عباسی ۔ صحافی
منگل کو انعام الرحیم ایڈووکیٹ کی جسٹس قاضی فائز کیس میں دو ججوں کو مقدمے سے الگ کرنے کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے اپنے چیمبر میں کی تو ایڈووکیٹ طارق اسد اور انوار ڈار ایڈووکیٹ ان کے سامنے پیش ہوئے اور استدعا کی کہ درخواست گزار لاپتہ ہیں اس لیے مقدمے کو خارج نہ کیا جائے۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے جواب میں کیا کہا، وکلا نے کچھ یوں بیان کیا۔ ویڈیو دیکھیے۔
طارق اسد ایڈووکیٹ کے مطابق چیف جسٹس نے کیس سے متعلق پوچھا جبکہ انوار ڈار کہتے ہیں کہ انہوں نے یقین دہانی کرائی۔