افغانستان: طالبان نے امریکہ طیارہ مار گرایا
افغانستان میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک نامعلوم ایئرلائن کا مسافر طیارہ گرنے سے کئی افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق طیارہ مشرقی صوبے غزنی میں گرا اور اس کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا تاہم تاحال حادثے کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ صوبہ غزنی کے گورنر کے مطابق طیارے کے حادثے کے علاقے تک پہنچنے میں دشواری ہے۔
قبل ازیں کہا گیا تھا کہ طیارہ افغانستان کی سرکاری ایئر لائن آریانہ کا تھا تاہم اب تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی اور حکام اس بارے میں بتانے سے گریزاں ہیں کیونکہ حادثہ ایسے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں طالبان کا کنٹرول ہے۔