زبردست مقابلے کے بعد آسٹریلیا کی جیت
Reading Time: < 1 minuteبرسبین ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد 39 رنز سے شکست دیدی ہے۔ اسد شفیق کی چوتھی اننگ میں شاندار سنچری نے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ پاکستان کے آخری کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا، محمد عامر، وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے اسد شفیق کا ساتھ دینے کی کوشش کی۔ پہلی اننگ میں بدترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستان کی بیٹنگ لائن نے چوتھی اننگ میں بھرپور کھیل پیش کیا۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 329 رنز بنائے جواب میں پاکستان کی ٹیم 142 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگ 202 رنز پر ڈکلیئر کرکے پاکستان کو 490 رنز کا ہدف تو پاکستان نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے 450 رنز بنائے۔ اسد شفیق کو سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔
Array