کھیل

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا

مارچ 28, 2017 < 1 min

رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا

Reading Time: < 1 minute

میسی اور رونالڈو میں گول کرنے اور زیادہ ایوارڈ نام کرنے کی دوڑ جاری ہے تاہم کمائی کی دوڑ میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فرانسیسی میگزین کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے 2017 میں 95 ملین ڈالرز کمائے جبکہ بارسلونا کے فٹبال کنگ میسی 83 ملین ڈالر کمانے میں کامیاب رہے اور اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے۔ فہرست میں تیسرا نمبر برازیل کے نامور اسٹار نیمار کا ہے جنہوں نے 2017 میں 60 ملین ڈالرز  کمائے ۔ ریال میڈرڈ کے گیراتھ بیل نے 44.5 ملین اور ارجنٹینا کے لویزی نے 31 ملین ڈالرز کمائے اور اس فہرست میں بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے